14. حُسن پرستی اور آواز پرستی

حُسن پرستی اور آواز پرستی ایسے دو گناہ ہیں جو انسان کو حیوان بنا سکتے ہیں۔ یہ اُسے مجہول، جنونی، مجذوب، نفسیاتی اور نفسانی طور پر مریض بنانے کے لیے کافی ہیں۔ موبائل نے ان دونوں گناہوں کو اتنا آسان بنا دیا ہے کہ آج ہر گھر میں نہیں، بلکہ تقریباً ہر انسان ان گناہوں میں مبتلا ہے۔

اکیسویں صدی کا عبدالقادر جیلانی وہ ہے جو خود کو ان دو گناہوں سے بچا کر رکھے، اور اس کا سب سے مؤثر طریقہ 'ماحول' ہے۔ آج وہ وقت آ چکا ہے کہ لوگوں کو اصحابِ کہف کی غاروں  یعنی مساجد، مدارس اور خانقاہوں — میں پناہ لینی ہوگی، ورنہ انسان میں انسانیت باقی نہیں رہے گی۔

ہاں! اللہ جس پر اپنا فضل فرما دے، صرف وہی بچ سکتا ہے

15 . صبر

Meta
79ee062f-f526-4fb6-8e57-1d297a660793

Discussion