19. سب سے بڑا زہر اور اُس کا تریاق

شیطان کو اللہ تعالیٰ نے پہلے پیدا کیا، انسان کو بعد میں۔ یعنی دشمن کو پہلے پیدا کیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے اس شیطان سے بچانے کے لیے ایک واقعہ کروایا۔ آدم علیہ السلام پر کوئی بہت زیادہ احکامات نہیں رکھے، صرف ایک حکم دیا کہ اس درخت کے پاس مت جانا۔ لیکن جیسے ہی آدم علیہ السلام سے غلطی ہوئی، شیطان (زہر) کا اثر ہو گیا۔ پھر اللہ تعالیٰ نے خود انسان کو اس زہر کا تریاق (توبہ) سکھا دیا۔

قَالَا رَبَّنَا ظَلَمۡنَاۤ اَنۡفُسَنَا وَاِنۡ لَّمۡ تَغۡفِرۡ لَـنَا وَتَرۡحَمۡنَا لَـنَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡخٰسِرِيۡنَ ۞

پھر دنیا میں بھیجا کہ اب یہ تیار ہے اللہ کی دی ہوئی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لیے۔ جب بھی یہ زہر اثر کرے، انسان فوراً اس کا تریاق یعنی توبہ استعمال کرے۔

کبھی سوچا ہے کہ انسان کی معراج کیا ہے؟ جب بندہ سچے دل سے نادم ہو کر اللہ کی بارگاہ میں آنسوؤں کا سمندر لے کر، دل کو اُس کی طرف موڑ کر توبہ کرتا ہے، تو وہ اُس وقت زمین پر نہیں ہوتا، بلکہ سیدھا اللہ کی بارگاہ میں حاضر ہوتا ہے۔اللہ بے نیاز ہے۔ اُسے آپ کے گناہوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، چاہے وہ کتنے ہی بڑے کیوں نہ ہوں — سوائے شرک کے۔ آپ ﷺ نے فرمایا کہ جو بندہ مسلسل استغفار کرتا رہے، چاہے ستر بار بھی ایک گناہ کرے، لیکن اگر وہ گناہ پر اصرار نہیں کرتا، تو وہ ان لوگوں میں شمار نہیں ہوگا جو جان بوجھ کر گناہ پر قائم رہتے ہیں۔ اور پھر جگہ جگہ اللہ نے فرمایا کہ میں سب کچھ معاف کر دیتا ہوں سوائے شرک کے۔ گناہ بھی ایک تعلق ہے اللہ سے۔ تو استغفار اور توبہ کا مقصد ہی یہی ہے کہ انسان کو توبہ کرنے والوں میں شامل کیا جائے۔لہٰذا گھبرانے کی ضرورت نہیں، بلکہ گناہ کے سائیکل کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ جب آپ کوئی گناہ چھوڑتے ہیں، تو گویا اپنے جسم کا ایک حصہ کاٹتے ہیں۔ اس لیے ریلیپس، ٹیپرنگ، اور وِدڈرال (Withdrawal) آتے ہیں۔ ہر گناہ کا ایک وِدڈرال ہوتا ہے۔

سب سے بڑا وِدڈرال یہ ہے کہ اس جذبے کی شدت پہلے سے بڑھ جاتی ہے۔ آپ اس سفر میں اکیلے نہیں ہیں — ہم سب ایک ہی کشتی میں ہیں۔ کون جانے کب کس کا ساحل آ جائے، اور وہ صحیح سلامت اپنی منزل تک پہنچ جائے

20. UnCondiotional Pure True Love

7fa163c2-8a33-4bbc-a1b8-76286a11db27

Discussion